شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سدرہ نیازی نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساڑھی زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
LOADING...
انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی سدرہ نیازی نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ سدرہ نیازی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں عدیل چوہدری (اسد) کی اہلیہ (فرح) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔
سدرہ نیازی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں ’شانزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان، ثنا جاوید، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، اسما عباس ودیگر شامل ہیں۔