قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ایف بی آر کی وضاحت آ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں کچھ گمراہ کن افواہیں گردش کررہی ہیں، ایف بی آر قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے یا وصول کرنے کیلئے تیار ہے،یہ محض ایک بے بنیاد افواہ ہے۔ ایف بی آر کاکہنا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں ،ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے ،40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلندکیا ہے ۔
LOADING...