لاہور میں دوموٹرسائیکل سواروں نے اسٹیج اورفلم کی اداکارہ فیروزہ علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کوریوگرافر توصیف شاہ بازو میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ اداکارہ محفوظ رہیں۔
LOADING...
واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع کاکہناہے کہ جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اورویڈیوز حاصل کر رہے ہیں،واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے یا کچھ اور یہ تحقیقات میں پتہ چلے گاجس میں ابھی کچھ وقت لگ سکتاہے۔ دوسری طرف اداکارہ فیروز علی نے بیان دیاہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو نہیں جانتی ۔