سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے مزید دور ، رخ بلوچستان کی طرف ہو گیا

Cyclone Asna moved further away from Karachi, towards Balochistan
سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلا گیا ، طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے ، طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری  طوفان اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

LOADING...

 موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا ، طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفان اسنیٰ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنرکراچی نے بھی ماہی گیروں اور عام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔



اشتہار


اشتہار