وفاقی کابینہ نےایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا ای سی سی کا فیصلہ مسترد کردیا ہےای سی سی نے گذشتہ ہفتے ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔سمری گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد پرتقریباً10ارب روپے کی لاگت آنی تھی۔ درآمدی یوریاکے لیے5ارب 86کروڑ روپے سےزائد کی سبسڈی کی ضرورت پڑنی تھی۔
LOADING...
درآ مدی یوریا کی فی50 کلوبوری مقامی قیمت کےمقابلے2932روپےتک مہنگی پڑنی تھی ٹریڈنگ کارپوریشن نےڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈرجاری کیا تھا۔ای سی سی نے کم سے کم قیمت پر موصول بولی کی منظوری دی تھی۔پلانٹس کوگیس کی فراہمی پر یوریا کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔