دنیا کے امیر ترین انسان ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نےایک مریض کے دماغ میں کامیابی سے کمپیوٹر چپ نصب کرنے کا تجربہ کیا ہے،جس کی تصدیق ایلون مسک کی جانب سے کی گئی۔اس کمپیوٹر چپ کا مقصد معذور مریضوں کو اپنے خیالات سے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے،نیورالنک کیجانب سے ابھی اس ڈیوائس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
LOADING...
ان کا کہنا تھا کہ نیورالنک کیجانب سے کلینیکل ٹرائلز کے دوران8مزید مریضوں کے دماغوں میں اس کمپیوٹر چپ کو نصب کیا جائے گا۔ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر بینائی کو بھی بحال کرسکتی ہے، ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا تھا۔