تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی 97 ارب روپے بینکوں میں رکھ کر بھول گئے

About one and a half million Pakistanis kept 97 billion rupees in banks and forgot
ملک میں ایک طرف لوگ بھوک سے مر رہا ہے تو دوسری طرف ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے اور یہ رقم ایک کروڑ چالیس لاکھ اکاؤنٹس میں پچھلے دس سال سے پڑی ہوئی ہے۔غربت کے ہاتھوں مجبور شخص نے اہلیہ اور پانچ بچوں کو زہر دے دیا اور بعد میں خود بھی زہر کھا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے ون فائیو پر فون کیا اور بتایا کہ گھر میں راشن کا ایک دانا تک نہیں ہے، سات ماہ سے مکان کا کرایہ نہیں دیا اس لیے خودکشی کر رہا ہو۔

LOADING...

پولیس نے تمام افراد کو اسپتال پہنچا دیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم غربت سے خودکشی اور ستانوے ارب روپوں نے معاشرے کے لیے اہم سوال چھوڑ دیا ہےقائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ دس برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس میں ستانوے ارب روپے کی رقم پڑی ہے۔مرکزی بینک حکام نے بتایا کہ مختلف بینکوں کے ایک کروڑ چالیس لاکھ بنک اکاؤنٹس عارضی بند پڑے ہیں، عارضی بند اکاؤنٹس کی مستقل بندش کیلئے میعاد دس سال سے بڑھا کر پندرہ سال کرنے کی تجویز ہے۔

تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی 97 ارب روپے بینکوں میں رکھ کر بھول گئے

تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی 97 ارب روپے بینکوں میں رکھ کر بھول گئے

بینکس اکاؤنٹ ہولڈر کو تین نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیتے ہیں جبکہ لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز دس برسوں بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے آتے ہیں۔جس پر خزانہ کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کر لی۔



اشتہار


اشتہار