فیصل آباد :سات ماہ میں 93 بچوں، 43 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

Faisalabad: 93 children, 43 girls were raped in seven months
فیصل آباد میں کم عمر بچوں اور بچیوں سے زیادتی کاگھناؤنا جرم بڑھنے لگا،سات ماہ میں 93 بچوں کو بدفعلی اور 43 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر ڈیڑھ دن میں بچہ یا بچی زیادتی کا نشانہ بن رہے ہیں،بچوں اور بچیوں کو بھیانک فعل سے بچانے کیلئے سول سوسائٹی کی ذہنی تربیت نہ ہونے کے برابر ہے۔

LOADING...

 شہری چھوٹے بچوں کو گھروں سے باہر بھیجنے سے خوفزدہ ہیں۔فیصل آباد میں بچے درسگاہوں میں بھی زیادتی کا شکار ہوئے،عزیز رشتہ داروں اور محلہ داروں نے بچوں کو بھیانک فعل کا نشانہ بنایا۔زیادتی کیسز میں مقدمات درج اور ملزمان گرفتار کرکے جیل بھجوائے گئے۔



اشتہار


اشتہار