پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل متعارف کراتےہی ایک بڑااعزا ز اپنے نام کر لیا۔ لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا‘ کے نام سے یوٹیوب چینل پر صرف 3 دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 39سالہ رونالڈو نے 3 دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی۔
LOADING...