سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پر تعمیر مونال سمیت 3 ریسٹورنٹ کو گرانے کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے،نیشنل پارک میں موجود لامونتانا اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے،سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے۔
LOADING...