لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ،واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 خواتین گرفتار کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ بزنس مین سہیل محمود نے کہا کہ کاروباری لین دین پر ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے 20اگست کو گلبرگ کے ہوٹل میں بلوایا جہاں عروج نامی لڑکی ایک مرد کے ساتھ آئی، تینوں نے تشدد کیا۔مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے متن میں بزنس مین نے کہا کہ گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے خاتون کے ساتھ انکی ویڈیو بنائی گئی اور نازیبا حرکات پر مجبور کیا گیا جس کے بعد خاتون پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی ساتھ لے کر چلی گئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کرتے رہے اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھپاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔