بھارتی فلم" دنگل "سے بھی بڑی کہانی ، والد کی بیٹیوں کو بیٹوں والی ٹریننگ، 4 بہنوں نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا، 20 سالہ نوجوان لڑکی نے فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر سب کو حیران کردیا۔ ایشیا پیسفیک کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سہیل سسٹرز کی سب سے چھوٹی بہن نے فضا علی کو کندھوں پر اٹھا لیا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
LOADING...
بین الاقوامی طور پر پہچانی جانے والی ٹوئنکل، سبیل اور ویرونیکا سہیل سسٹرز نے اپنے کرتب بھی دیکھائے ، شو میں پاور لفٹر کی سب سے چھوٹی بہن نے فضاء علی کو اپنے کندھوں پر بیٹھا کر اٹھ کھڑی ہوئی اور چلنا شروع کردیا جبکہ فضا ان کے کندھوں پر بیٹھی اتارنے کا کہنے لگی۔
ناظرین کی جانب سے ان بہنوں کی طاقت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سبیل نے 52 اور ویرونیکا نے 57 کلو گرام کیکٹسیگری میں سونے کے تمغے اپنے نام کئے ہیں۔