دیر مت کریں، دبئی جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Don't delay, there is great news for those going to Dubai
دیر مت کریں،دبئی جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،ایمریٹس نے موسم گرما کی تعطیلات کے لئے دبئی آنے والوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان کردیا۔ ترجمان ایمریٹس کا کہنا ہے کہ 1 جولائی سے 21 جولائی 2024 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافرسہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

مسافرفائیواسٹارلگژری ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی میں دو رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ترجمان کے مطابق  پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں،  یہ خصوصی آفر 4 جولائی 2024  تا 15 ستمبر 2024 کی تاریخوں کے دوران دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے پر تمام ریٹرن ٹکٹوں کے لئے قابل عمل ہے۔ 
ترجمان ایمریٹس کا کہنا ہے کہ  یہ آفر emirates.com، ای کے ایپ، یا ایمریٹس کے ٹکٹنگ دفاتراورکال سینٹرز یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل بکنگ پر دستیاب ہے۔



اشتہار


اشتہار