ترکیے نے سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانےکے قانون کی منظوری دےدی۔ ترک صدر طیب اردوان نے قانون کی منظوری پر کہا کہ ملک میں آوارہ کتوں کے مسئلےسے نمٹنےکےلیے نیا قانون ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قانون کے تحت میونسپلٹی سڑکوں اور گلیوں سے آوارہ کتوں کو پکڑ کر شیلٹرز میں منتقل کرے گی، کوئی بھی آوارہ کتا جو کسی بیماری کا شکار ہوگا یا اس سے حملے کا خطرہ محسوس کیا جائیگا اسے پکڑ کر شیلٹر میں منتقل کیا جائیگا۔
LOADING...