پاکستان کی پہلی اے آئی خاتون انفلوئنسر نے سب کی توجہ حاصل کرلی

Pakistan's first female AI influencer grabbed everyone's attention
پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کو حیران کر دیا۔شبنم زئی نامی پاکستانی انفلوئنسر کا باقاعدہ انسٹاگرام ہینڈل بھی موجود ہے جس پر وہ اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کرتی ہیں جن میں انہیں پاکستان کے شمال علاقہ جات میں دیکھا جا سکتا ہے۔

LOADING...

انہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی انسٹاگرام پر انٹری دی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انکی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

شبنم زئی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں لاہور یونیورسٹی منیجمنٹ سائنس کی ایم بی اے کی طالبہ بتایا گیا ہے، علاوہ ازیں وہ اسلام آباد کی رہائشی بھی بتایا گیا ہے۔ 

پاکستانی انفلوئنسر کھانوں کی شوقین بھی بتائی گئی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔شبنم زئی نے اپنا تعارف ایک ماڈل، کھانوں کی شوقین، اور فٹنس فریک کے طور پر کروایا ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار