فیصل آباد اور کوئٹہ میں آج موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

Decision to keep mobile and internet services closed in Faisalabad and Quetta
پاکستان کے دو شہروں فیصل آباد اور کوئٹہ میں آج سات محرم الحرام کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔پولیس حکام کی جانب سے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔



اشتہار


اشتہار