مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے آخر کار ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے،یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنی کمی کا امکان ہے؟ اِس حوالے سے حکومتی اور صنعتی ذرائع کے بقول حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے اگلے15دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
LOADING...
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.84 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ قیمتوں میں اس ریلیف کی وجہ ڈیزل پر کویت پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں یعنی امریکہ اور چین کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ابھی پیٹرول کی موجودہ قیمت 275.60روپے ہے جو یکم اگست کو ممکنہ طور پر کم ہوکر 270.10 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 283.63 روپے فی لیٹر سے 272.57 روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
اِسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 روپے فی لیٹر سے 177.87 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 166.25 روپے فی لیٹر سے 161.18 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔اب دیکھا تو یہی گیا ہے کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو اگلے لمحے اِس میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے ،یا پھر اِس کی جگہ بجلی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے،یعنی اگر حکومت کسی ایک چیز کی قیمت میں کمی کرتی ہے تو پھر دوسری کسی چیز کی قیمت بڑھا کر کمی کو پورا کرلیا جاتا ہے،لیکن اب اُمید کی جاسکتی ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے اِس تسلسل کو برقرار رکھے گی۔