بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں یوں تو توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع مندسور میں بزرگ کسان اپنی زمین کا قبضہ واپس حاصل کرنے کے لیے مقامی کلیکٹر آفس پہنچا تھا، جہاں کسان کی جانب احتجاج بھی شروع کر دیا گیا۔بھارتی کسان شانتی لال پٹیدار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کسان کو زمین پر لیٹتے اور بل کھاتے احتجاج کرتے دیکھا جاسکتا ہے، کسان کی جانب سے مقامی انتظامیہ سے زمین واپس دلوانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
شانتی لال کے مطابق کلیکٹر آفس میں کئی بار چکر لگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسان کو خوف ہے کہ جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے اس کی زمین پر قبضہ کر لیا جائے گا۔مذکورہ کسان کی جانب سے مایوس ہو کر یہ قدم اٹھایا گیا تھا، جہاں شانتی لال نے زمین کے حصول کی خاطر نرالا احتجاج بھی شروع کر دیا۔
بھارتی کسان کے انوکھے احتجاج نے پولیس اور دفتر میں موجود عملے کو اس کی فریاد سننے پر مجبور کردیا۔جبکہ پولیس کی جانب سے شکایت کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔