کراچی سے پشاورجانےوالی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

The Khyber Mail from Karachi to Peshawar escaped a major accident
 پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل ٹرین کو کالا پل کے ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر بڑے حادثے سب بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی پہنچنے والی خیبر میل کالا پل کے قریب سنگین حادثے سے بچ گئی ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑا۔کالا پل کے قریب ریتی بجری کا ٹرک ریلوے لائن کے پاس زمین میں دھنس گیا، اسی وقت کراچی آنے والی خیبر میل وہاں پہنچی تھی۔سامنے ٹرک دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا۔
زمین میں دھنسے ٹرک کو نکالنے کے دوران وہ کھڑی ٹرین سے ٹکرایا جس سے انجن کو معمولی نقصان پہنچا۔ ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک کو ٹرین کے انجن سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔ ریلوے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔




اشتہار


اشتہار