سپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

Speaker National Assembly banned unnecessary foreign trips
سپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق  نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں  پرپابندی لگادی۔ ذرائع کے مطابق  سپیکر ایاز صادق نے سرکاری  اخراجات  پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔

Loading...

ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور  مختصر  وفودکو اجازت ہوگی۔ سپیکر نے سرکاری اخراجات  پر  ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔




اشتہار


اشتہار