شہر یار منور صدیقی وہ پاکستانی اد اکار ہیں، جن کی شادی کی خبر کے مداح کئی عرصےسے منتطر ہیں۔حال ہی میں ان کی ماہین صدیقی کے ساتھ خبریں کافی زیر گردش رہیں۔ جس میں ان کے ایک ساتھ ہونے اور دسمبر میں شادی کی خبریں بھی شامل ہیں۔ مداح ان کی شادی کی خبروں پر بے خوش ہیں اور انہوں نے شہریار اور ماہین کو ان کی آنے والی زندگی کے لئے تمام محبت اور نیک تمناوں بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔
LOADING...
شہریارصدیقی نے فریحہ الطاف کے شو میں مہمان تھے اور انہوں نے اس خبر کے بارے میں بات کی۔ اور ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ کسی رشتے سے منسلک ہیں اورکہا کہ وہ اللہ اس مہربانی سےاپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اوران کی فیملی بھی خوش ہے وہ دونوں کے اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔
شہریار نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں جہاں ہیں اس سے خوش ہیں۔