معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کی ملزمہ آمنہ عروج کے ساتھ کی گئی مبینہ چیٹ لیک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسکرین شاٹس میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان خاتون کی خوبصورتی اور آواز کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ بھی کہتے دکھ رہے ہیں کہ ’خود کو مجھے سونپ دو پھر دیکھو کیا کمال ہوتا ہے، میں تم پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں‘۔ میسجز سین نہ ہونے پر وہ خاتون سے یہ بھی پوچھتے دکھے رہے ہیں کہ کہیں خاتون ان سے ناراض تو نہیں ہوگئی ہیں۔