صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ان کی صدارتی الیکشن میں نامزدگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے تصدیق کی کہ جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد امریکی صدر نے اپنی تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے صدر بائیڈن کو ویکسین لگا دی گئی ہے تاہم انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں، وہ اپنی رہائش گاہ میں آسولیشن میں رہیں گے اور دفتری امور ٹیلی فون پر سرانجام دیں گے۔واضح رہے کہ جوبائیڈن کا 2022 میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اس حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے اگر صحت کی سنگین صورتحال بتائی تو الیکشن نہیں لڑوں گا۔
صدر جوبائیڈن کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی التوا کا شکار
دوسری جانب ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے صدارتی نامزدگی کا اعلان ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نہیں ہرا سکتے۔ایڈم شف اور سینٹر چک شومر سمیت دیگر ڈیموکریٹکس کا بائیڈن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کاملا ہیریس اور گورنرنیوسم کے نام متبادل کے طور پر پھر سامنے آگئے۔