بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی گئی، جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، لیکن اب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان سے گزرنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو مچھ کوہ باش کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے کہا تھا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا اور اس پر 48 گھنٹوں سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
لیکن اب تمام علاقوں کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے۔