لاڑکانہ: دس سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قبرستان میں پھینک دیا گیا

Larkana: A ten-year-old girl was thrown into a graveyard after being gang-raped
لاڑکانہ میں دس سالہ بچی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ حیدری کی حدود میں  تین ملزمان بچی ندا بتول سانگی کو چیز لینے کے بہانے موٹر سائیکل پر اٹھا کر لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔زیادتی کے بعد ملزمان بچی کو بیہوشی کی حالت میں قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

LOADING...

ایس ایس پی لاڑکانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  بچی کے والد امتیاز سانگی کی مدعیت میں تین ملزمان آکاش کامران اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعے میں ملوث  دو ملزمان آکاش سانگی اور کامران سانگی کو فوری طور گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔



اشتہار


اشتہار