مائیکروسافٹ چائنہ نے ملازمین پر اینڈرائیڈ سے متعلق پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ ملازمین کو ستمبر تک آئی فون پر شفٹ ہونے کی ہدایت بھی کردی ہےتفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ میں اپنے ملازمین کو اینڈرائیڈ موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو آئی فون 15 بھی دیا جا رہا ہے، جن کے پاس اینڈرائیڈ موبائل فون ہے، یہ قدم ملازمین کی معاونت کے لیے اٹھایا گیا ہےبلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ ملازمین کو ستمبر 2024 تک کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، اندرونی میمو کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر واضح کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے بتانا تھا کہ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے ملازمین جو کہ چینی برانڈز ہوائی اور ژاؤمی استعمال کر رہے ہیں، انہیں آئی فون 15 دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے قدم اٹھانے کی بری وجہ چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ان پلیٹ فارمز پر پابنید عائد کردی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ملازمین کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ایپل ڈیوائسز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمین کمپیوٹر یا موبائل فونز پر لاگنگ کرتے وقت استعمال کریں گے۔جبکہ ایپ موبائل فونز دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چین میں ایپ آئی او ایس ایپ اسٹور موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
مئی 2024 میں مائیکروسافٹ کی جانب سے پاس کیز متعارف کرائی گئی تھیں، جو کہ اب اس قدم کے بعد کارآمد ہو سکے گی۔