سمندری جہازوں کیلئے خطرناک لہروں کی پیشگوئی کرنے والا اے آئی ماڈل

An AI model for predicting dangerous waves for marine vessels
rogue waves بالفاظ دیگر ’بدمعاش لہریں‘ وہ لہریں ہوتی ہیں جو بہت بڑی ہوتی ہیں اور اچانک نمودار ہوتی ہیں اور بے بس بحری جہازوں اور سمندر میں جانے والوں کو ہڑپ کرلیتی ہیں۔تاہم حال ہی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا ایک نیا ماڈل ان میں سے زیادہ تر لہروں کی پانچ منٹ پہلے تک پیش گوئی کر سکتا ہے۔جریدے ’سائنٹیفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 2011 سے 2018 تک عینی شاہدین کے جمع کردہ اکاؤنٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ’بدمعاش لہروں‘ نے اب تک 386 افراد کو ہلاک اور 24 جہازوں کو غرق کردیا ہے۔

Loading...

172 سمندری bouys (ایک سمندری آلے) کے نیٹ ورک کے ذریعے آدھے گھنٹے کے وقفوں پر اکٹھے کیے گئے تقریباً 16 ملین ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، محققین نے ایک اے آئی پروگرام کو تربیت دی تاکہ لہروں کے نمونوں میں فرق کیا جا سکے جو بدمعاش لہروں سے علیحدہ ہیں۔اے آئی پروگرام نے بوائیز پر ایک منٹ پہلے 4 میں سے 3 بدمعاش لہروں کی آمد کی پیش گوئی کی۔ جب ٹائم کو پانچ منٹ تک بڑھایا گیا تو 10 میں سے 7 لہروں کی پیش گوئی کامیابی سے کی گئی۔


اشتہار


اشتہار