یوگنڈا: صدر مملکت کی توہین کرنے پر ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا

Uganda: TikToker sentenced to 6 years in prison for insulting the president
کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنے والے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ ٹک ٹاکر ایڈورڈ ایبوا کو پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی۔

نوجوان ایڈورڈ پر صدر مملکت یووری موزیوینی، خاتون اول اور فوج کے سربراہ کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد 24 سالہ نوجوان نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا اور اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی تھی۔مجسٹریٹ کا خیال تھا کہ جب ایڈورڈ نے معافی مانگی تھی اس وقت وہ اپنے کیے پر شرمندہ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔
جبکہ ویڈیو میں استعمال کیے گئے اس کے الفاظ واقعی بے ہودہ تھے۔جج نے کہا کہ ملزم سزا کا مستحق ہے اور سزا سے ہی اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گا تاکہ اگلی بار وہ صدر اور خاتون اول کا احترام کرے۔




اشتہار


اشتہار