ناران :تصاویر بناتےسیاحوں پر گلیشیئر گر گیا، 2 افراد جاں بحق

Naran: Glacier fell on tourists taking pictures, 2 people died
مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویر بنوانے کے دوران سیاحوں پر  گلیشیئر گر گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ناران پولیس کے مطابق جاں بحق سیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کے لیے آئے تھے۔

Loading...

 افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشئیر کے نیچے تصویریں کھینچ رہے تھے،گلیشیئر گرنے سے 22 سالہ مہران اور 13سالہ پارسا موقع پر جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے راجن پور کو روانہ کردی گئیں۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار