چلتی ہوئی اسکول وین سے 2 طلباء گر پڑیں، ویڈیو وائرل

2 students fall from moving school van, video goes viral
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک سڑک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، جس میں سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی سے طلباء گر پڑی ہیں تفصیلات کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے ودودارا میں اسکول وین ڈرائیور کی نااہلی کے باعث 2 طلباء زخمی ہوگئی ہیں۔منجالپور میں پیش آیا واقعہ 19 جولائی کا ہے، جہاں گلی کے ایک گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے پورے واقعے کو عکسبند کردیا۔


سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول وین روڈ پر موجود گٹر کے ڈھکن پر بے دھیانی سے گاڑی چڑھاتا ہوا آگے بڑھا، جس کے باعث وین کا پچھلا گیٹ کھل گیا اور پیچھے موجود 2 لڑکیاں زمین پر جا گریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکول وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ آر ٹی او بھی اس واقعے پر تحقیقات کر رہا ہے۔
دوسری جانب ڈرائیور کی غلطی کی صورت میں لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار