ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

Approval to change 20-year-old curriculum of dental colleges
ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی اصولی منظوری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب میں بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب کا فریم ورک تیار کر لیا ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کا 40 واں اجلاس ہوا۔

 ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ڈینٹل کالجوں میں پڑھایا جانے والا موجودہ نصاب 2005ء میں تیار کیا گیا تھا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اس 20سالہ نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ایک فریم ورک بھی تیار کرلیا گیا ہے،بورڈ آف سٹڈیز نے نصاب کو تعلیمی سیشن25-2024سے تمام ڈینٹل کالجوں میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام میں موجودہ کلینکل کوٹہ کو لاگ بک اور پورٹ فولیو سے تبدیل کیا گیا ہے جبکہ بیسک لائف سپورٹ کی تربیت کو نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے نصاب کو منظوری کیلئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھیجا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار