طویل وائس نوٹ سے چھٹکارا: واٹس ایپ کا بہترین فیچر پر کام شروع

Get rid of long voice notes: WhatsApp is working on the best featureمعروف میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لیے آئے روز کارآمد فیچرز متعارف کراتی ہے۔وہیں اب واٹس ایپ نے اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی ہے۔مقبول بین الاقوامی میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ ٹرانسکرپشن (Voice note Transcription) پر کام کا آغاز کر دیا ہے جو جلد ہی صارفین کو فراہم کردیا جائے گا۔

ویب بیٹا انفو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ وائس نوٹ ٹرانسکرائب فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس نوٹ کے طویل پیغامات کو سننے کی ضرورت نہیں پڑھے گی بلکہ وائس میسیج کو پڑھا بھی جا سکے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ واٹس ایپ انتظامیہ وائس ٹرانسکرپشن فیچر میں زبان کی تبدیلی کے آپشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کرہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے لیے واٹس ایپ مذکورہ فیچر کو مختلف زبانوں میں تبدیل کرنے کے لیے ایپلیکیشن میں ایک نئے حصہ قائم کر سکتا ہے۔مگر فی الحال اس نئے فیچر میں پانچ زبانیں دستیاب ہوں گی جن میں انگلش، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی زبان شامل ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے صارفین اپنی مرضی کی کسی بھی زبان کا انتخاب کرسکیں گے۔ 
مزید زبانیں آئندہ مہینوں میں دستیاب ہوں گی۔



اشتہار


اشتہار