سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے موبائل سم کارڈ کا تحفہ

Gift of mobile sim card for Hajj pilgrims from Saudi government
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور میں حج تجربہ پروگرام کے جنرل سیکرٹریٹ نے مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے حج تجربہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو موبائل سم کارڈ تحفے کے طور پر پیش کئے ہیں۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سم کارڈ انٹرنیٹ اور کالنگ کی خدمات پیش کرتے ہیں ، جس سے زائرین اپنے سفر کے دوران اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ 
وزارت نے حجاج کرام کی مکہ آمد پر ان میں کارڈ تقسیم کئے جس سے انہیں حج کے روحانی لمحات اور سعودی عرب میں اپنے آرام دہ قیام کے بارے میں بتانے کا موقع ملا اور اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 



اشتہار


اشتہار