بیٹریوں کی قیمت میں پچاس فیصدتک کمی ہونے کا امکان

The cost of batteries is likely to decrease by 50%
بیٹریوں کی قیمت میں پچاس فیصد تک کمی ہونے کا امکان ہے، چینی کمپنی نے دعویٰ کر دیا۔گزشتہ برس کے مقابلے میں گاڑیوں اور یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں قدرے کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود بیٹریاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔لیتھیم آئن بیٹری کی سب سے بڑی چینی پروڈیوسر (سی اے ٹی ایل) نے دعویٰ ہے کہ تین سالوں میں بیٹری کی قیمتیں آدھی رہ جائیں گی۔

کچھ تاجر اس سارے معاملے کو بھانپتے ہوئے پاکستان میں بیٹری بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے، اسی طرح 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔
 دوسری جانب تاجروں کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔



اشتہار


اشتہار