چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

Chahat Fateh Ali Khan and actor Dharmendra's family relationship, the truth came out
چاہت فتح علی خان یوں تو سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا اسٹار کے حوالے سے ایک تصویر کافی وائرل ہے۔فیس بک پر ایک پیج کی جانب سے تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کے ایک پیج کی جانب سے بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور ان کی فیملی کی ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکار کی فیملی کو دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم اسی فیملی کی تصویر میں ایک شخص ایسا بھی تھا، جو آج کے دور میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

اس تصویر میں دھرمیندر، ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور، بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول بھی موجود تھے۔ جبکہ دھرمیندر کی پہلی اہلیہ سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی موجود تھیں۔
اسی تصویر میں بابی دیول اور سنی دیول کے بیچ میں موجود مسکراتا چہرہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھ رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی چاہت فتح علی خان ہی سمجھ رہے ہیں، جبکہ دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔لیکن اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود شخص چاہت فتح علی خان نہیں ہیں، بلکہ دھرمیندر کی فیملی کے قریبی شخص ہیں۔




اشتہار


اشتہار