پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

Announcement of two holidays in a week in Punjab schools
پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔اب پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار عام تعطیل کے دن ہوں گے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں،اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے، ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے اسکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھادیے جائیں گے۔




اشتہار


اشتہار