سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچےہوجائےگا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے۔
اس سے قبل وزیر ریلوے کی خدمات بھی سر انجام دیتے رہے۔