صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے، تاجروں کی تجاویز

Food should be banned in all big houses including President, Prime Minister House, businessmen's suggestions
آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ہاؤسز میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں بھی کھانوں پر پابندی عائد کی جائے، حکومت اس بجٹ میں اپنے ہر طرح کے اخراجات ختم کرے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں تمام قسم کی مراعات واپس لی جائیں، حکومت اس بجٹ میں تمام سرکاری دفاتر پر سولر سسٹم لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کے ایگریمنٹ ری شیڈول کیے جائیں، بجٹ میں مفت پٹرول، بجلی اور گیس کا چیپٹر بند کیا جائے، سرکاری افسران سے ایک چھوٹی گاڑی کے علاوہ تمام گاڑیاں واپس لی جائیں۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ ملک کیسے چل سکتا ہے جس کے اخراجات کی بھرمار ہو اور آمدن ہوہی نہیں، تاجر کو چور نہ کہا جائے وہ ڈائریکٹ بھی اور ان ڈائریکٹ بھی ٹیکس ادا کررہا ہے۔




اشتہار


اشتہار