لائٹ جانے پر گھنٹوں چلنے والے پنکھے گھر لائیں اور گرمی سے جان چھڑائیں

Bring home fans that run for hours when the lights go out and get rid of the heat
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر گزرتا سال مزید گرم ہوتا جارہا ہے اوراسی مناسبت سے ملک میں بجلی کی کمی کا دوارانیہ بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں ہرسال لودشیڈنگ بڑھنے کی وجہ سے عام افراد کا جینامحال ہوگیا ہے۔بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ بچے اوربزرگ افراد متاثرہوتے ہیں اوراس شدت کی گرمی میں اگر پنکھے چلتے چلتے رک جائیں تو گرمی سے برا حال ہوجاتا ہے۔

  اسی لئے ایسے پنکھوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جو لائٹ جانے کے بعد بھی گھنٹوں چلتے رہیں۔آج یہاں پر ایسے ہی پنکھوں کے بارے بتایا جارہا ہے جو لائٹ جانے کے بعد بھی گھنٹوں چلتے رہتے ہیں اور ان کی ٹھنڈک سیلینگ فین سے کہیں زیادہ ہے۔ان پنکھوں کو ریچارج ایبل پنکھے کہا جاتا ہے جو ایک گھنٹے چارج ہونے پرتقریباً 4 گھنٹے تک چلتے رہتے ہیں۔

جبکہ ان پنکھوں کے ساتھ ریموٹ کنٹرول بھی موجود ہوتا ہے جس سے ان کی اسپیڈ کو کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔یعنی اب آپ بستر پر بیٹھے پنکھے کی اسپیڈ کوکنٹرول کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بازار میں مختلف طرح کی خصوصیات کے حامل ایسے ریچارج ایبل پنکھے بھی دستاب ہیں جن میں پانی ہوتا ہے۔ ان کو مسٹ ریچارج ایبل فین کہا جاتا ہے اور ان کی ٹنکی میں موجود پانی اسپرے کی صورت باہر آتا ہے۔

 اور روم کولر کی طرح کمرہ ٹھنڈا کرتا ہے البتہ چاہیں تو بغیر ٹنکی والا پنکھا بھی مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان پنکھوں میں لائٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے جو رات کے وقت لائٹ جانے پر کام آتی ہے۔ریچارج ایبل مسٹ برانڈڈ پنکھے  18, 19 ہزار روپے میں دستیاب ہیں ہے لیکن یہ لوکل مارکیٹ میں تیار 6 ہزار کے بھی مل جاتے ہیں تاہم ان میں ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ ان کی کوئی وارنٹی نہیں ہوتی۔ 
 گرمی کے موسم میں اگر آپ بازار جانے سے کترارہے ہیں تو ان پنکھوں کو آن لائن بھی منگوایا جاسکتا ہے جبکہ یہ ملک کے تمام بڑے شہروں کے اسٹورز اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔



اشتہار


اشتہار