کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی مسافر ٹرین ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے ہوئےتفصیلات کے مطابق کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کے کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہوگئے۔
ٹرین ڈرائیور نے ریلوے حکام کو بریک فیل ہونے کا بتایا، جس کے بعد ٹرین کو فوری طور پر دادو ٹریک پرلا کر روکا گیا، آوٹ لائن پر روکے جانے سے ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا البتہ مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے متعدد مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی ایکسپریس، گرین لائن، سکھر ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔بعدازاں ریلوے حکام نے ساڑے 4 گھنٹے بعد اپ ٹریک بحال کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کردیا۔