رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

This year, one hundred and sixty thousand Pakistani pilgrims will have the blessing of Hajj
امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،پاکستان حج مشن 70 ہزار  سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔ وزارت مذہبی امور کی رپورٹ کے مطابق نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے،سرکاری حج سکیم کے تحت 214 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 284 عازمین کرام مکہ مکرمہ پہنچ گئے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں۔

حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔دوسری جانب انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران گرمی کی شدت کے پیش نظر عازمین کو ہدایات جاری کی ہیں،ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی جی حج نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والی مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار