پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا، ویڈیو وائرل

Petrol and diesel parathas started selling hand to hand, the video went viral
بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بھارت کے مشرقی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک ڈھابہ ایسا بھی ہے جو پیٹرول اور ڈیزل پراٹھے بھی بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ڈھابے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل پراٹھے بنتے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں آدمی دعویٰ کرتا ہے کہ اس پیٹرول ڈیزل پراٹھے کا ذائقہ کچوری جیسا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ڈھابے کا باورچی فخریہ انداز میں بتاتا ہے کہ وہ سچ مچ پراٹھا بنانے میں پٹرول اور ڈیزل کا استعمال کرتا ہے۔ وہ ایک کین سے فیول توے پر انڈیلتا ہے اور ویڈیو بنانے والا بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ کیا یہ واقعی پیٹرول ہے؟ جس پر باورچی کہتا ہے کہ بالکل یہ پیٹرول ہی ہے۔



ویڈیو میں باورچی پراٹھے کو پیٹرول میں اس قدر پکاتا ہے کہ اس کا رنگ سیاہ اور بھورا ہو جاتا ہے۔ جسے وہ پلیٹ میں ڈال کر ویڈیو بنانے والے شہری کی طرف بڑھا دیتا ہے اور اس کا ذائقہ چکھنے کو کہتا ہے۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔



اشتہار


اشتہار