ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ایف آئی اے کو غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دیئے ، جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران شمع ہسپتال ست 2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔