روسی صدر پیوٹن چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

Russian President Putin will pay a two-day official visit to China
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اس ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔کریملن کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ ملاقات میں جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں رہنما اہم ترین بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ بیان پر دستخط کریں گے۔ روسی صدر چینی پریمیئر لیگ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار