ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کی نماز جنازہ آج تبریز میں ادا کی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کی میت کو تہران لے جایا جائے گا جبکہ تدفین آبائی علاقے مشہد میں ہوگی۔ اس قومی سانحہ پر ایران میں آج سے 5 روزہ یوم سوگ منایا جائے گا۔ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے، خبرایجنسی
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔ قائم مقام صدر آئندہ 50 روز میں صدارتی الیکشن کرائے جائیں گے۔ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے۔
ایران کے عبوری صدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ایران میں نئے صدر کے لیےانتخاب 28جون کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30مئی سے 3جون تک ہوگی اور انتخابات کی مہم12سے27جون تک چلائی جائے گی۔
ہیلی کاپٹر حادثہ
خیال رہے کہ 19 مئی کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر ایرانی مشرقی آذر بائیجان صوبے میں گرا جس میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت بارڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر عملہ جاں بحق ہوگیا تھا۔