واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن نے صارفین کیلئے طویل وائس سٹیٹس کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ۔ میسجنگ پلیٹ فارم گزشتہ چند دنوں سے اے آئی سے بنائی گئی پروفائل پکچر اور بغیر پڑھے میسجز کے نوٹیفیکیشن ہٹانے جیسے متعدد فیچرز کی آزمائش کر رہا ہے جن کا بنیادی مقصد صارفین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
اب کمپنی نے ایپ کیلئے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں وائس نوٹ سٹیٹس کے دورانیے کو بڑھا کر ایک منٹ تک کر دیا گیا ہے۔تازہ ترین اپ ڈیٹ سے قبل صارفین اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کر سکتے تھے جس کو کرنے کیلئے سٹیٹس کے خانے میں جا کر مائیکروفون کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا، کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کیلئے جاری کر دیا گیا ہے اور صارفین کو ان کی ڈیوائسز پر یہ فیچر موصول ہونا شروع ہو گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے عموماً کوئی فیچر بتدریج جاری کیا جاتا ہے، لہٰذا اگر کسی صارفین کی ڈیوائس میں یہ فیچر نہ آیا ہو تو وہ ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کریں۔خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نےایک فیچر متعارف کروایا تھا جس سے صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد ملی، واٹس ایپ میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے, اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے,جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔