سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman accepted the invitation to visit Iran
 ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلیفون کرکے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر رفقاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر بھی گفتگو کی تھی ، دو دہائیوں میں سعودی ولی عہد کا یہ پہلا  ایران کا دورہ ہو گا۔ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد سعودی عرب نے تہران کو ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی تھی ۔



اشتہار


اشتہار