لاہور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

An announcement to keep passport offices in Lahore Karachi open on Sundays as well
لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اب اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں میں ایک، ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا۔محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے لاہور اور کراچی دونوں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24/7 (دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتے کے سات دن) کھلا رہے گا۔ اس سے ہر کسی کو کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔




اشتہار


اشتہار