لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ لگنے کے باعث امیگریشن متاثر ہوا۔ آگ لگنے کے بعد ہال خالی کروا لیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایف آئی اے کے امیگریشن ہال میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی۔آگ سے امیگریشن ہال کے ارد گرد دھواں جمع ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آگ کے بعد امیگریشن کا عمل روک دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔لاہور ایئرپورٹ پر عارضی طور پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔