روس نے ایرانی صدر کی موت کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کر دی

Russia has offered to help investigate the death of the Iranian president
ایران کے ملٹری چیف آف سٹاف محمد باقری کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے حکم کے بعد روس نے تحقیقات میں ایران کی مدد کی پیشکش کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  ایران کے ملٹری چیف آف سٹاف محمد باقری نے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 جس کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر آف جنرل سٹاف کر رہے ہیں۔کمیٹی حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ سے متعلق ایران کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
قبل ازیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے رئیسی کے انتقال پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں "روس کا حقیقی دوست" قرار دیا۔یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کی تصدیق پیر کے روز کی گئی۔



اشتہار


اشتہار